Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں روسی ہیلی کاپٹر تباہ

دمشق...روسی وزارت دفاع نے مشرقی شام میں اپنے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے اور اس کے عملے کے ہلاک ہوجانے کا اعلان کردیا۔ وزارت نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہی پتہ چلا ہے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ امدادی ٹیم نے ہوابازوں کی لاشیں ایئر بیس پہنچا دیں۔ اعلامیہ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ امدادی ٹیم کا تعلق کس ملک سے تھا اورہیلی کاپٹر کس اڈے سے اڑا تھا۔
 
 
 
 
 

شیئر: