Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر بھی کہیں تو قیدیوں پر تشدد نہیں کیا جائےگا،جینا ہاسپل

نیویارک۔۔۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی نامزد سربراہ جینا ہاسپل نے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں یہ ادارہ قیدیوں کے ساتھ تشدد نہیں کرے گا۔ گزشتہ روز بدھ کو انہوں نے سینیٹ کی انٹیلی جنس ایجنسی سے کہا کہ اگر صدر بھی کہیں گے تو قیدیوں پر تشدد نہیں کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ ہاسپل تھائی لینڈ میں سی آئی اے کے ایک خفیہ حراستی مرکز کی نگران بھی رہ چکی ہیں۔ 2003ءتا 2005ءاس مرکز میں واٹر بورڈنگ کا طریقہ بھی استعمال کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے ہاسپل کو اس ادارے کی سربراہ کے لیے نامزد کر رکھا ہے اور اگر وہ اس عہدے کے لیے منتخب کر لی گئیں تو پہلی مرتبہ اس اہم امریکی ادارے کی کمان ایک خاتون کے ہاتھوں میں آ سکے گی۔
 

شیئر: