جرمنی میں جرائم کی شرح میں کمی
برلن.... جرمنی میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا ہے کہ جرمنی اب ماضی کے مقابلے میں’ ’زیادہ محفوظ‘ ‘ہے۔ 2017 میں قریب 5.8 ملین جرائم کا ارتکاب کیا گیا جو1992 کے بعد سے کم ترین تعداد ہے۔ اسی شرح کو آبادی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ گزشتہ 30 برسوں کی کم ترین شرح ہے۔ دوسری جانب اس وقت 44 فیصد جرمن باشندے 4 برس پہلے کے مقابلے میں خود کو کم محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اس کی وجوہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور مہاجرین کی آمد بتائی گئی ہیں۔