Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وکلاکی جعلی ڈگریوں پر بھی از خود نوٹس

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران وکلا کی جعلی ڈگریوں پر بھی از خود نوٹس لے لیا۔تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کردیئے۔ ایک ماہ میں تمام لائسنس یافتہ وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دیا ہے۔ تمام بارکونسلز کو فوری طور پر عمل کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس نے جعلی ڈگری کیس میں معاونت کےلئے ایچ ای سی کو بھی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ کئی وکلا نے قانون کی ڈگری کے بغیر لائسنس حاصل کئے جبکہ بعض بغیر لائسنس کے ہی وکیل بنے ہوئے ہیں۔ بارکونسلز سے سے تعاون نہیں مل رہا ہے۔ 
مزید پڑھیں:پائلٹس جعلی ڈگر ی کیس میں شاہد خاقان کی طلبی

شیئر: