Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017ء : جان لیوا حملوں میں ریاض سرفہرست ، 18ہزار سے زائد جرائم کا ریکارڈ

    ریاض- - - - محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ 2017ء کے دوران  مملکت بھر میں سب سے زیادہ جان لیوا حملے ریاض میں ہوئے۔ 18ہزار سے زائد جرائم ریکارڈ کئے گئے۔ شمالی حدود ریجن میں جان لیوا حملوں کی شرح سب سے کم رہی۔ وہاں صرف 317جرائم پیش ہوئے۔ ریاض کے بعد سب سے زیادہ جرائم مکہ مکرمہ ریجن (16767) میں ہوئے۔ مشرقی ریجن تیسرے اور عسیر ریجن چوتھے نمبر پر رہا۔ نفسیات  کے ماہر ڈاکٹر ماجد قنش نے واضح کیا کہ زیادہ جرائم کی نمایاں وجہ آبادی کا گھنا ہونا، ٹریفک کا رش اور مالیاتی و قدرتی وسائل کی قلت ہے۔ ڈاکٹر ماجد کا کہنا ہے کہ جان لیوا حملے گھناؤنا جرم ہے عام طور پر اس قسم کا جرم ایسے لوگ کرتے ہیں جن میں دینی آگہی کم ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں بچپن کی تربیت بھی اس قسم کے جرائم پر اکساتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم انسان کے اندر جھانک کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ ہر انسان اپنے اطراف موجود لوگوں پر اثر انداز بھی ہوتا ہے اور ان سے متاثر بھی ہوتا ہے۔ علاوہ ازین بعض اوقات انسان کچھ ایسے حالات سے گزرتا ہے جن میں وہ خود کو مظلوم سمجھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس عنوان سے کسی پر بھی جان لیوا حملہ کرنے لگے۔ ڈاکٹر ماجد نے مطالبہ کیا کہ جرائم سے باز رہنے کیلئے  اللہ سے  رجوع کیا جائے ، نوشتہ تقدیر پر راضی رہنے کا اہتمام کیا جائے۔ ہمیشہ یہ سچائی پیش نظر رہے کہ مسلمان کا ہر حال خیر کا ہی ہوتا ہے۔ مصیبت میں صبر کرتا ہے او رخوشی ملنے پر شکر کرتا ہے۔ ہر دو حالت میں فائدے میں رہتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزارت تجارت نے اے ٹی ایم کارڈ سے ادائیگی کی سہولت دیدی
 

شیئر: