یونیورسٹی کی اسکالر خاتون کو دھمکی
بیشہ....بیشہ کمشنری میں جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے نے بیشہ یونیورسٹی کی ا سکالر خاتون کو دھمکی دینے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری ہوٹل پہنچا جہاں بیشہ یونیورسٹی کی اسکالر خاتون قیام پذیر تھی۔ اس نے استقبالیہ کاﺅنٹر کے اہلکار کو ایک لفافہ دیا جس میں سفید پاﺅڈر اور دھمکی آمیز خط رکھا تھا۔ اس نے یہ دونوں چیزیں یونیورسٹی کی اسکالر خاتون تک پہنچانے کی فرمائش کی۔ اس نے یہ حرکت اس لئے کی تھی کیونکہ اسکی بہن ایک سے زیادہ بار فیل ہوگئی تھی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر سراغرسانوں کے ذریعے دھمکی دینے والے شہری کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔