Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رئیل میڈرڈ کے کپتان نے میچ ہرا دیا


میڈرڈ:ہسپانوی ڈومیسٹک فٹبال ٹورنامنٹ لا لیگا میں رئیل میڈرڈ کو اپنے ہی کپتان کی وجہ سے شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔ سیویلا کے خلاف میچ میں رئیل میڈرڈ کو اس کے کپتان کے خراب کھیل نے ہی ایک اور ناکامی سے دوچار کرادیا ۔ سرگیو راموس نے پہلے اپنے خلاف ہی گول کیا اور پھر ایک پنالٹی کک بھی ضائع کردی جس کے نتیجے میں سیویلا کی بڑی آسانی سے 2کے مقابلے میں 3گول سے جیت گئی ۔ رئیل میڈرڈ کی ٹیم اپنے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر کھیل رہی تھی جو چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں زخمی ہو گئے تھے۔ سیویلا کی جانب سے وسام بن حیدر نے پہلا گول کیا۔ لایون نے ہاف ختم ہونے سے پہلے دوسرا گول کردیا۔دوسرے ہاف میں سرگیو راموس نے خود ہی اپنے خلاف گول کرکے سیویلا کو0-3کی برتری دلادی ۔ اس کے بعد انہوں نے ایک پنالٹی کک ضائع کرکے رئیل کے لئے خسارہ کم کرنے کا موقع بھی کھو دیا۔ میچ کے آخری منٹوں میں مویا نے رئیل میڈرڈ کے لئے پہلا گول کیا جبکہ انجری ٹائم میں راموس نے دوسرا گول کیا ۔

شیئر: