مالی۔۔۔مالدیپ کی خصوصی عدالت نے عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے پر سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججوں کو 19 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ مالدیپ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سزا پانے والے ججوں میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبداللہ سعید کو 12 ماہ اور جسٹس علی حمید کو 7 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ چیف جسٹس عبداللہ سعید کو دو روز قبل ایک اور مقدمے میں 5 ماہ کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ ان دونوں ججوں کو رواں برس لگائی جانے والی ایمرجنسی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ ایمرجنسی ملکی صدر یامین عبدالقیوم نے لگائی تھی۔