Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاربون فریم ایس 9 اسمارٹ فون لانچ

کاربون کمپنی کی جانب سے فریمز ایس 9 اسمارٹ فون لانچ کر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.2 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 64 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ فون کی پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے ۔ فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 8 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔فنگر پرنٹ سنسر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2900 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، شیمپین اور گرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسکی قیمت 6790 ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: