Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو ایکس 21 آئی کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

ویوو کمپنی کی جانب سے رواں سال ایکس 21 اور ایکس 21 یو ڈی اسمارٹ فون متعارف کرائے گئے تھے اور اب کمپنی اسی سیریز کا ایک اور فون ایکس 21 آئی پیش کرنے جا رہی ہیں۔ فون سے متعلق ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں جس کے مطابق اسمارٹ فون میں 6.28 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک ہیلیو پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل سینسر شامل ہوگا۔فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپیئر آورز کی ہونے کا امکان ہے ۔ اسمارٹ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق حتمی اعلان نہیں کیا گیا البتہ امید ہے کہ اسے آئندہ چند روز میں پیش کر دیا جائے گا۔

شیئر: