کنبیرا۔۔۔آسٹریلیا میں ایک سیاحتی مقام سے 7افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔مغربی آسٹریلیا کے ٹاؤن دریائے مارگریٹ کے کنارے سے ملنے والی لاشوں کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔ پولیس کے مطابق ملکی تاریخ میں 22سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایک واقعے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ہلاک شدگان میں 3بالغ اور 4بچے شامل ہیں۔ تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔