Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کم برفباری سے پانی کی قلت

اسلام آباد... پاکستان میں کم برفباری سے پانی کی کمی سے خریف کی فصلوں کی کاشت اور پن بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں پانی کی موجود صورتحال کا جائزہ لیا گیا گیا۔ سیکرٹری برائے وزارت آبی وسائل نے اجلاس کو پانی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ارسا اور واپڈ سے جمع کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں کم برف باری سے پاکستا ن کو خریف کے سیزن کے لئے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔گزشتہ10 برسوںمیں 2010ءمیں کم برف باری ہوئی تھی اور یہ تقریبا 45فیصد تھی جبکہ رواں سال برف باری اس سے بھی5 فیصد کم رہی ہے۔ گزشتہ سال 54فیصد ہوئی تھی۔موسم سرما میں کم برف باری سے ارسا نے اپریل میں یکم اپریل سے10 جون تک پانی کی 31فیصد کمی کا اعلان کیا تھا اپریل سے اب تک پانی کی دستیابی مزید 15فیصد کم رہی ہے جس سے یہ ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی۔ پانی کی یہ کمی 45سے 50فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اپریل سے اب تک پانی کی دستیابی پچھلے 16سال میں کم ترین سطح پر ہے ۔ گزشتہ5 سال کے دوران پن بجلی کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی ہے۔ درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع ہے کہ جون کے پہلے ہفتے تک پانی کی دستیابی میں اضافہ ہو جائے گا تاہم جون کے آخر تک آبپاشی کی زیادہ سے زیادہ ضروریات پوری کرنے کے لئے پانی دسیتاب ہو گا۔
مزید پڑھیں:کراچی و حیدر آباد میں لوڈ شیڈنگ پر چیف جسٹس برہم

شیئر: