Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے امریکی سفارتکار کو ملک چھوڑنے سے روکدیا؟

 
اسلام آباد... پاکستان نے اسلام آباد میں گاڑی سے نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف ملک چھوڑنے سے روک دیا ۔ امریکی فضائیہ کا خصوصی سی 130 طیارہ نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر کئی گھنٹے تک موجود رہا تاہم پاکستانی حکام نے کرنل جوزف کو طیارے میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔وزارت داخلہ نے این او سی نہیں دیا۔ امریکی طیارہ کئی گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔کرنل جوزف کو امریکی سفارت خانے واپس بھجوادیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہلاک ہونے والے نوجوان کے والد کی درخواست پر وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے ہدایت جاری کی تھی۔وفاقی حکومت نے امریکی سفارت کار کا نام پہلے ہی بلیک لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت

شیئر: