Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس سے متعلق ترکی کے بیان پر عرب لیگ نالاں

قاہرہ .... عرب لیگ نے القدس سے متعلق ترک حکومت کے بیان کی مذمت کردی۔ عرب لیگ نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین پر سودے بازی کا چکر بند کردے۔عرب لیگ نے امریکی سفارتخانہ منتقل کرنے سے متعلق ترک وزیر خارجہ مولود اوغلو کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی جس میں انہوں نے یہ تاثر دیا تھا کہ ”مسلم دنیا میں تردد ، پسپائی ، خصوصاً عرب لیگ کے رویئے کے باعث ہی امریکہ نے القدس اپنا سفارتخانہ منتقل کیا ہے“ ۔عرب لیگ کے ترجمان محمود عفیفی نے القدس کے حوالے سے عرب لیگ کو نشانہ بنانے پر ترک وزیر خارجہ کے بیان کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ کا بیان منفی ہے او راس سے غلوکی بو آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا کاروبار کرنے والوں کےلئے بہتر ہوتا کہ وہ القدس کے حوالے سے عرب لیگ کی مسلسل جدوجہد کا متوازن منظر نامہ پیش کرتے۔ ترکی کے اس قسم کے بیانات سے عرب لیگ اور ترکی کے درمیان معمول کے تعلقات متاثر ہونگے۔
 

شیئر: