معتمرین کیلئے حالتہ عمار بری سرحدی چوکی کھولدی گئی
تبوک... حالتہ عمار بری سرحدی چوکی پر قائم حاجی کیمپ آج اتوار کو معتمرین اور زائرین کے خیر مقدم کیلئے کھول دیا گیا۔ کیمپ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے۔ حالتہ عمار بری سرحدی چوکی سے متعدد عرب اور مسلم ممالک کے زائرین و معتمرین ارض مقدس پہنچتے ہیں۔ سیکریٹری گورنریٹ محمد الحقبانی نے بتایا کہ گورنر کی ہدایت پر معتمرین کو مطلوب تمام سہولتیں مہیا کردی گئی ہیں۔ یہاں دعوة سینٹر بھی کھول دیا گیا ہے۔