نام نہاد شہزادی سعودی سفارتخانے کے باہر گرفتار
واشنگٹن ...ایک امریکی عدالت نے خود کو سعودی شہزادی بتانے والی ایک خاتون کو واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کے کئی فرضی نام ہیں۔ اسکا حقیقی نام لٹویا مہنی اسمتھ ہے۔ یہ بات امریکہ کے وفاقی انسپکٹرز نے بتائی ہے۔ این بی سی واشنگٹن کی رپورٹ کے مطابق یہ خاتون سفارتخانے میں گھسنے کی کئی بار کوشش کرچکی ہے۔ اس پر سفارتخانے میں داخلے کی قانونی پابندی ہے۔ اسکے باوجود وہ سعودی سفیر سے مل کر کچھ دستاویزات پیش کرنے کا مطالبہ کرتی رہتی ہے۔ عدالت کا کہناہے کہ یہ خاتون فلوریڈا میں متعدد وارداتیں کئے ہوئے ہے۔