Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان ہمارے لاڈلے نہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد... سپریم کورٹ میں بنی گا لہ تجاوزات ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ عمران خان عدالت کے لاڈلے نہیں ۔مریم اورنگزیب کیوں یہ بیان دے رہی ہیں کہ عمران خان کو ہم نے رعایت دی؟آپ کیوں عدالتوں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں؟ ۔ وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی حکومت نے کرنا ہوتی ہے۔بار بار یہ تاثر کیوں دیا جا رہا ہے کہ عدالت عمران خان کے ساتھ کوئی خاص سلوک کر رہی ہے۔ آپ بتائیں، یہ رعایت آپ نے خود نہیں دی؟ وضاحت کریں ورنہ ایکشن لیں گے۔طارق فضل چوہدری نے اعتراف کیا کہ عدالت نے بنی گا لہ تعمیرات ریگولر کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا۔ یہ رعایت عدالت نے نہیں ہم نے خود بنی گا لہ کے رہائشیوں کو دی جس میں عمران خان سمیت 10 لاکھ لوگوں شامل ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اپنے گھر کی جو دستاویزات جمع کرائیں ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کیس عدالت میں تھا اس لئے کچھ نہیں کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا ہے تو تحقیقات کرا لیں۔ ریاست جو چاہے فیصلہ کرے۔طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ بنی گالہ تعمیرات سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کوبھیجی جا چکی ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کورنگ نالہ کے اطراف تعمیرات کا معاملہ وفاقی محتسب کو بھجوا دیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کورنگ نالہ کے اطراف غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس نے سانحہ12مئی کیس کی فائل طلب کرلی

شیئر: