Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کی نازیبا حرکتوں سے پریشان شوہر کی خود کشی

نابھ۔۔۔۔پنجاب میں تھانہ نابھ کے گاؤں روہڑی میں 35سالہ نوجوان اوتار سنگھ نے بیوی کی نازیبا حرکتوں سے تنگ آکرکیڑے مار دوا کھاکر خود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ نوجوان کی شادی 2004ء میں کلدیپ کور سے ہوئی تھی۔ ان کے 2بچے 9سالہ بیٹی اور 6سالہ بیٹا ہے۔اوتار سنگھ بیوی کے ساتھ روزانہ لڑائی جھگڑے سے تنگ آچکا تھا۔خود کشی سے قبل نوجوان نے 2صفحات پر مشتمل نوٹ میں اپنی اہلیہ اور گاؤں کے 4دیگر نوجوانوں کو موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ خود کشی کرنیوالے نوجوان کی بہنوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس انصاف دینے کے بجائے پریشان کررہی ہے ۔ متوفی کی بہنوں نے بھابھی پر سنگین الزاما ت عائد کرتے ہوئے ان کے اور گاؤں کے نوجوانوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ووٹنگ کیلئے نقاب ہٹانے کےمطالبے پر خاتون روپڑی

شیئر: