انگلش کرکٹرز کیلئے کوریائی گاڑیاں
لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے موسم گرما کا سیزن شروع ہونے سے پہلے اپنے کرکٹرز کیلئے ایک مشہور کار ساز کمپنی سے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو انہیں گاڑیاں فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ ایک دوسری کارساز کمپنی کے ساتھ ان کا معاہدہ پچھلے موسم گرما کے اختتام پر ختم ہوچکا ہے۔ جنوبی کوریا کی اس کارساز کمپنی نے انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو بھی اسپانسر کیا تھا اور اب مینز ٹیم کو اسپانسر کررہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اب اس کمپنی کی گاڑیوں میں میچز کھیلنے آیا کریں گے۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سپرلیگ کی 6 رکنی ٹیم کو پہلے ہی گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔