ریاض.... ریاض شہر میں شدید طوفانی ہواﺅں سے میونسپلٹی کے ایک ادارے کی عمارت گرنے پر 2 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ موقع پر موجود بعض لوگوں نے وڈیو کلپ تیار کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔ تبصرہ نگاروں نے تحریر کیا کہ سلطانہ محلے کے پارک سے متصل عمارت کا ملبہ گرنے پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ایک گاڑی کا ڈرائیور حادثہ سے چند لمحہ قبل ہی گاڑی سے نکل کر سامنے ریستوان میں گیا تھا جبکہ دوسرا موبائل کی ایک دکان پر کسی کام کیلئے پہنچا تھا۔ دونوں واپس ہوئے تو گاڑیاں تباہ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ روڈ سیکیورٹی فورس نے پہلے ہی دارالحکومت کے تمام ڈرائیوروں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ انتہائی ضرورت کے عالم ہی میں گھرو ں سے باہر نکلیں۔ تیز ہواﺅں اور گردو غبار سے بچنے کا اہتمام کریں۔