Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوراک ایک، نشوو نما میں نمایاں فرق؟

کوپن ہیگن .... مقامی یونیورسٹی کے سائنسدانوںنے چند ماہ قبل یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ آخر ایک ہی قسم کی خورونوش پر پلنے والے افراد پر ان کھانوں کا یکساں اثر کیوں نہیں ہوتا۔ کوئی دبلا کا دبلا رہ جاتا ہے اور کوئی اپنا تن و توش اتنا بڑھا لیتا ہے کہ اسکا مٹاپا اور وزن اس کے لئے مصیبت بن جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے سائنسدانوں نے یہی تجربہ 2چوہوں پر آزمایا ۔ جسکا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک تو دبلا اور اسمارٹ ہی رہا جبکہ دوسرے نے اپنا وزن اور قد کاٹھ نمایاں طو ر پر بڑھالیا۔ اس تجربے سے قبل ان سائنسدانوں نے انہیں دی گئی خوراک میں شامل خامرے نکال لئے تھے اور 12ہفتے تک ان چوہوں کو زیر تجربہ رکھا۔ ان میں سے ایک چوہا تو روزا نہ برگر، چپس اور پیزا کھاتا تھا مگر اس پر چربی چڑھی اور نہ ہی وزن میں اضافہ ہوا جبکہ دوسرا بڑی تیزی سے اپنا وزن بڑھاتا رہا۔ اب اس تجربے کی بنیاد پر ڈنمارک کے سائنسدان یہ یقین رکھتے ہیں کہ اگر انسان چاہے تو اس نسخے سے جو اب تک خفیہ تھا انسان بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ ثابت ہوا کہ خوراک میں شامل خامرے کا عمل دخل زیادہ ہوتا ہے۔
 

شیئر: