Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہڈیوں کے علاج کی دوا تیار، گنج پن بھی دور کرسکتی ہے

مانچسٹر.....مانچسٹر یونیورسٹی کے میڈیکل ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں اور شعبہ ادویہ سازی کے ماہرین کا کہناہے کہ کمزور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے تیار کی جانے والی مشہور دوا کی نئی افادیت سامنے آگئی ہے اور پتہ چلا ہے کہ اس دوا کے استعمال سے گنج پن بھی دور ہوسکتا ہے۔یہ افادیت مقامی لیباریٹری میں کئے جانے والے ایک تجربے کے بعد سامنے آئی ہے۔ یہ تجربہ بالوں کی ساخت اور انکی نشوونما کے حوالے سے ہورہا تھا۔ دوا کی صلاحیت کو دریافت کرنے والے سائنسدانوں کا کہناہے کہ بلکہ صرف 6دن کے استعمال سے کم از کم 2 ملی میٹر تک بال بڑھ سکتے ہیں۔ نئی افادیت سامنے آنے سے گنج پن جیسی بیماری میں مبتلا افراد کو خوش ہونا چاہئے کہ اس کا کوئی نقصان نہیں ہوسکتا بلکہ فائدہ ہی ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ دوا گنج پن کی زد میں آنے والی خواتین کیلئے بھی کارگر ہوگی یا نہیں۔

شیئر: