Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دن کی ڈیوٹی سب سے اچھی اور راحت بخش ہے

لندن ..... اوقا ت کار کے حوالے سے کئے جانے والے سروے کے مطابق دن کی ڈیوٹی سب سے اچھی ہے کیونکہ جو لوگ صبح 9بجے سے شام5بجے تک کام کرتے ہیں وہ بالعموم زیادہ صحت مند اور خوش و خرم رہتے ہیں۔ برطانوی معاشرتی نظام پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہناہے کہ ایسے اوقا ت کار کی وجہ سے لوگوں کی زندگی بہت اچھی رہتی ہے۔ وہ اپنی فیملی کو زیادہ وقت دے پاتے ہیں۔ بچوں کو لیکر تفریح پر جاتے ہیں او راس طرح ایک ، دو گھنٹے کی تفریح کے بعد کہیں ڈنر کرلیتے ہیں اور کچھ دیر کی مزید ڈرائیونگ کے بعد گھر لوٹتے ہیں اور کچھ دیر بعدسو جاتے ہیں۔ ان کا یہ روٹین اپنی جگہ اٹل ہوتا ہے اور اسی وجہ سے انکی نیند اچھی اور طویل ہوتی ہے وہ بار بار نیند سے بیدار نہیں ہوتے۔ صبح کو جب وہ بیدار ہوتے ہیں تو زیادہ تازہ دم ہوتے ہیں۔ جب کام پر جاتے ہیں تو وہاں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے مالکان اور افسران ان سے خوش رہتے ہیں اور یہ خوشی مسلسل بڑھتی رہتی ہے۔ 

شیئر: