پھر کرکٹ کھیلوں گا، اسٹیو اسمتھ
سڈنی:بال ٹیمپرنگ معاملے میں پابندی کے شکار آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آئیں گے۔ ایک برس کی سزا اور 2 برس کیلئے قیادت سے نااہل قرار دیئے جانے والے اسٹیو اسمتھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اپنے غلطی پر معافی مانگ چکا ہوں اور جو سزا ملی ہے اسے قبول بھی کرلیا ہے۔ اسی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ ایک بار پھر کھویا ہوا اعتماد حاصل کرلونگا۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ لوگوں کے پیغامات اور نیک خواہشات کی وجہ سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ میں ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آؤنگا کیونکہ اپنے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔