Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس میں آج امریکی سفارتخانہ کا افتتاح

تل ابیب ... آج 28شعبان 1439ھ مطابق 14مئی 2018ءپیر کو القدس میں امریکہ کے نئے سفارتخانے کے افتتاح کی رسم انجام دی جائیگی۔ اس میں اعلیٰ سطحی امریکی وفد شریک ہوگا۔ ایوانکا ٹرمپ اور انکے خاوند کشنر وفد میں شامل ہونگے۔ امریکی صدر ٹرمپ وڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب کرینگے جس میں 33ممالک کے نمائندے شریک ہونگے۔ مغربی یورپی ممالک تقریب کا بائیکاٹ کرینگے۔ یہ تقریب فلسطین پر ناجائز قبضے کی 70ویں برسی کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔ غرب اردن کی فلسطینی تنظیموں نے تحفظ القدس کےلئے آج عظیم الشان جلوس کی اپیل کررکھی ہے۔
 

شیئر: