قطری نظام کو دیمک کھانے لگی
14مئی 2018ءپیر کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” عکاظ“ کا اداریہ
امریکہ کی جانب سے قطری نظام کو دی جانے والی تازہ ترین تنبیہ نے قطری نظام سے متعلق سعودی عرب اور انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کے موقف کی صداقت اجاگر کردی۔ امریکہ نے قطری نظام کو دہشتگردوں کی فنڈنگ بند کرنے کا انتباہ دیا ہے۔
قطری نظام نے مستحکم معاشروں کو متزلزل کرنے ، تخریب کاری کا سلسلہ عام کرنے اور انارکی پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ جب بھی اسے انارکی پھیلانے کا کوئی موقع ملا تب تب اس نے اس کی فنڈنگ کی۔ لاجسٹک امداد فراہم کی۔ قطری نظام نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اس نے ایسے فریقوں کو بھی صحارا دیا جو ایک دوسرے کیساتھ تضادات کا شکار تھے۔ ایک طرف تو قطری نظام ملاﺅں اور انکی ملیشیاﺅں کی پیٹھ تھپتھپارہا ہے اور دوسری جانب داعش اور القاعدہ سمیت دیگر تکفیری گروہوں کی اعانت کررہا ہے۔ تیسری جانب عرب عوام میں رائج الاخوان کی نظریاتی تنظیم کی مددکرکے عرب عوام کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کا جوا کھیل رہے ہیں۔ الاخوان، عرب حکام کے خلاف بغاوت کیلئے تخریبی تباہ کن افکار اور فتنہ انگیز تصورات رائج کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
امریکہ کی تازہ تنبیہ قطری نظام کے اختتام کی شروعات کے سوا کچھ نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ قطری نظام کودیمک چاٹنے لگی ہے۔ یہ نظام تخریب کاری اور فتنوں کو راسخ کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ عالمی برادری یہ بات کسی قیمت پر پسند نہیں کریگی۔ انسانی اقدار بھی کسی بھی حالت میں اس کے حق میں نہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭