13مئی 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ”مکہ‘ ‘کی شہ سرخیاں
٭ جدہ میں الاتحاد ٹیم نے ایک کے مقابلے میں 3گول سے الفیصلی کو شکست دیدی، فائنل میچ عظیم الشان جشن میں تبدیل، شاہ سلمان کی شرکت سے تقریب کو چار چاند لگ گئے
٭ امریکہ نے قطر سے ایرانی ملیشیاﺅں کی فنڈنگ بند کرنے کی اپیل کردی
٭ ایک لاکھ99ہزار غیر قانونی تارکین کیخلاف سزاﺅں پر فوری عملدرآمد
٭ رہنما ضابطہ اخلاق فیملی کمپنیوں کی کامیابی کے امکانات بڑھا دیگا
٭ دیرینہ امراض کیلئے مشترکہ پروٹوکول
٭ نان نفقہ کیلئے درخواست دینے والی خواتین کی تعداد میں مکہ سرفہرست
٭ سعودی عرب میں خریداری کے موسم صارفین کے کلچر کو تبدیل کرینگے یا نہیں، استصواب رائے
٭ یمن کی آئینی حکومت تعز کے و ازعیہ مقام پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب
٭ مسجد ابی بکر صدیق کے نقوش اور یادگاری تحریریں مٹادی گئیں
٭ مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے روضہ شریفہ میں سعودی ہنر مندوں کے تیار کردہ نئے قالین بچھا دیئے
٭٭٭٭٭٭٭٭