Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان سے قبل کار خیر

13مئی 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ
جیسے جیسے رمضان قریب آتا جارہا ہے ویسے ویسے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے انسانی و امدادی پروگرام یمن، شام اوردنیا کے مختلف ممالک میں بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ یہ عمل اس بات کا پیغام دیتا ہے کہ سعودی عرب انسانیت نواز ریاست ہے۔ یمن میں امدادی قافلے حوثی ملیشیاﺅں کے جرائم سے متاثرہ علاقوں کا رخ کررہے ہیں۔ ایسے علاقوں کے باشندوں کو بھی امدادی سامان پہنچا رہے ہیں جو خانہ جنگی سے دوچار ہیں اور جہاں حوثی ملیشیاﺅں کے مجرمانہ تصرفات اور 3برس سے زیادہ عرصے سے ناکہ بندی نے انہیں ادھ مو کررکھا ہے۔ حوثیوں کی شرانگیز سرگرمیوں نے یمن کے معاشی حالات انتہائی دگرگوں کردیئے ہیں۔ بعض یمنی شہری کھانے پینے کی بنیادی اشیاءخریدنے تک سے قاصر ہیں۔ ایسے عالم میں شاہ سلمان مرکز کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی قافلے یمنی عوام کیلئے باران رحمت کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہیں غذائیں،دوائیں اور ضرورت کی مختلف اشیاءانتہائی احترام اور اعزاز کیساتھ پیش کی جارہی ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات دنیا کے ان تمام علاقوں میں جہاں بحران اور قدرتی آفات ہیں انسانی امداد کی ترسیل کو اپنا مذہبی فریضہ اور انسانیت نواز ضمیر کی صدا پر لبیک کے مترادف سمجھتا ہے۔ یہ سعودی عرب کی اٹوٹ پالیسی ہے۔ سعودی عرب کمزوروںاورناداروں کو پروقار زندگی فراہم کرنے کیلئے جو جتن کرسکتا ہے کررہا ہے۔ اسی ضمن میں سعودی عرب نے ریاض میں چند ماہ قبل پہلے انسانیت نواز بین الاقوامی فورم کا اہتمام کیا تھا۔ اسکے خوشگوار اور منفرد نتائج سامنے آئے۔ اقوام متحدہ کے ماتحت تنظیمیں ہوں یا این جی اوز ہوں، وہ سب مل جل کر سعودی عرب کے انسانیت نواز پیغام کی شریک او رسھیم بن گئی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: