اقوام متحدہ.... اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا میں 3 گرجا گھروں پر خود کش حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اس بات کو خاص طور سے تشویشناک قرار دیا کہ ان حملوں کےلئے بچوں کو استعمال کیا گیا۔انہوں نے حملوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔