میڈ ان چائنا 2025 پر امریکی تشویش غیر ضروری ہے، چینی سفیر
واشنگٹن.... امریکہ میں تعینات چین کے سفیر زوئی تھین کھائی نے کہا ہے کہ بعض امریکی شہریوں کی چین کے میڈ ان چائنا 2025 نامی منصوبے کے حوالے سے تشویش غیر ضروری ہے۔واشنگٹن میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور دیگر تمام ممالک سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے خواہش مند ہیںجو معمول کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی صنعتوں کی ترقی کے اہداف مرتب کرکے مذکورہ منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ ان اہداف کی تکمیل کےلئے چین دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون اور شراکت ترک نہیں کرے گا۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی کشمکش جاری ہے۔ فریقین کو تنازعات سے معقول طریقے سے نمٹنا چاہیے۔