Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال اور مظاہرین کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کردی۔ سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ عالمی برادری تشدد کی روک تھام کے لئے مداخلت کرے۔ سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اس کا موقف ٹھوس ہے، وہ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لئے عالمی قرار دادوں کے مطابق ان کی مدد کرتا رہے گا۔
 
 

شیئر: