Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوشت صحت کے لیے کس قدر مفید ہے ؟

روزمرہ کی غذا میں گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔ ماہرین صحت کے مطابق ایک صحت مند انسان کو مہینے میں 500 گرام سے زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہیے ۔ اس لیے  ہفتے میں دو بار نارمل سائز مرغی کا چیسٹ پیس آپ کے لئے کافی ہے ۔ ابتدائی طور پر جب انسان کو اپنی بقا کے لئے دن بھر سخت جسمانی مشقت کرنا پڑتی تھی ، تو اس کے لیے گوشت کا زیادہ استعمال غذا کا لازمی جزو تھا ۔تاہم اب چونکہ ہمارے روزمرہ معمول میں ایسی مشقت  شامل نہیں ہے لہذا گوشت سے گریز ہی صحت کے لئے مفید ہے ۔ اس کے علاوہ یہ بھی کوشش کریں گے سرخ گوشت سے جس قدر ممکن ہو گریز کریں ۔ اس سلسلے میں بکرے اور مرغی کا گوشت بہترین انتخاب ہے ۔ تاہم مچھلی کا گوشت اس پرہیز میں شامل نہیں ہے ۔ مرغی بکرا اور گائے کے گوشت کے مقابلے میں مچھلی کے گوشت کو صحت بخش غذائی معمول کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔ اس میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جسمانی اور دماغی صحت کے لیے بے پناہ ضروری ہیں ۔ دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو متوازن سطح پر رکھنے میں مچھلی کا گوشت انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
 

شیئر: