Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ

جدہ.... رمضان المبارک سے قبل ہی ریٹیل کے دکانداروں نے پھلوں اورسبزیوں کے نرخ 200فیصد سے زیادہ بڑھا دیئے۔ تاجروں اور درآمد کنندگان نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی بنیادی ضروریات جدہ سبزی منڈی سے حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ جدہ ایوان تجارت میں غذائی امور کمیٹی کے نائب سربراہ محمد الجہنی نے توجہ دلائی کہ مہنگائی کی بنیادی وجہ مزدوروں کے محنتانے میں اضافہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک کلو کھیرا 5تا 8ریال سینٹرل مارکیٹ میں مہیا ہے جبکہ ریٹیل دکانوں پر اسکی قیمت 30ریال ہوگئی ہے۔ سینٹرل مارکیٹ میں ایک کلو خربوزہ4ریال اور ہائپر مارکیٹ میں 10ریال میں فروخت کیا جارہا ہے۔
 

شیئر: