Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈرائیور خواتین کی طلبی شروع

ریاض...ریاض ریجن میں وزارت نقل و حمل کے ڈائریکٹر جنرل سلمان الضلعان نے واضح کیا ہے کہ انکی وزارت 10شوال 1439ھ سے سعودی ڈرائیور خواتین کو روزگار دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک حادثات کی بھرمار کا ذمہ دار کسی ایک فریق کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ وہ لیڈیز کار شو روم کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ یہ سعودی عرب ہی نہیں بلکہ تمام خلیجی ممالک میں اپنی نوعیت کا پہلا شو روم ہے۔
 

شیئر: