Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھانے میں قید ی پر اجتماعی تشدد

گیا۔۔۔۔بہار میں ضلع گیا کے وزیر گنج تھانے میں زیرحراست ملزم  پر ہجوم کے ذریعے تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں نظرآرہا ہے کہ تھانے میں قیدی کواجتماعی طورپر زدوکوب کیا جارہا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گزشتہ دنوں وزیر گنج بازار کے فتح پور روڈ پر موبائل کی دکان میں چوری کی واردات میں ملوث راہول کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے اسے حوالات میں بند کردیا تھا۔دوسرے دن علاقے کے لوگوں کی بھیڑنے حوالات پہنچ کر ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس واقعہ کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے اب اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -ہند: 2لاکھ 39ہزار لڑکیاں منفی امتیاز کے باعث ہلاک ہوجاتی ہیں

شیئر: