Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس الیکشن ہارنے کے باوجود اقتدار پر قبضہ چاہتی ہے ، یدی یورپا

     حیدرآباد -- - - کرناٹک میں بی جے پی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار یدی یورپا نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کے باوجود  کانگریس اقتدار پرقبضہ کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے بنگالورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ حتمی نتائج کے بعد پارٹی قیادت کے ساتھ بیٹھ کرباہمی مشورے سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے کانگریس کو  مسترد اور بی جے پی کی حمایت کی۔ عوام،کانگریس سے پاک کرناٹک کی سمت جارہے ہیں ۔انہوں نے بی جے پی کے حق میں فیصلہ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ یورپا نے الزام لگایا کہ کانگریس پیچھے کے دروازے سے اقتدار پر آناچاہتی ہے۔عوام اس کو برداشت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہند: 2لاکھ 39ہزار لڑکیاں منفی امتیاز کے باعث ہلاک ہوجاتی ہیں

شیئر: