Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

کراچی ... پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، ڈی جی وزارت مذہبی امور نے شرکت کی۔ملک بھر میں ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے ۔ رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں ملک بھر سے موصول ہو ئیں جسے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے قبول کیا۔ کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 1439 ہجری کا پہلا روزہ جمعرات17 مئی بر کو ہوگا۔اپردیر،کوئٹہ ،جیکب آباد اور دیگر علاقوں سے رویت ہلال کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
 

شیئر: