Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیور کے ہاتھوں بھابھی کا قتل

سری مکتسر۔۔۔۔پنجاب کے نیجہ گاؤں کانیاں والی میں دیورنے بھابھی کے سر پر اینٹ سے مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شوہر کو گرفتار کرلیا جبکہ دیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پوچھ گچھ کے دوران شوہر نے بتایا کہ اس کا بھائی پڑوس میں رہائش پذیر ہے اور طویل عرصے سے بیوی بچوں کو پریشان کئے رہتا تھا۔ گزشتہ رات وہ گھر کے باہر کھڑا ہوکراپنی بھابھی سے گالم گلوچ کرنے لگا ۔میری بیوی اسے سمجھانے اور منانے کی کوشش کرتی رہی مگر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اسی دوران اس نے اینٹ اٹھاکر بیوی کے سر پر دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گر پڑی۔اسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ تھانہ صدر کے سربراہ نے بتایا کہ دیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -شادی ہال میں لڑکی کا ہنگامہ
 

شیئر: