ملی و سماجی خدمات پر احمد الدین اویسی کیلئے " پرائیڈ آف دکن ایوارڈ"
جدہ ( امین انصاری )بزم اتحادگلوبل و تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن کے صدر احمد الدین اویسی کو جبیل کی ایسوسی ایشن " حیدرآباد دکن کنکشن " کی جانب سے انکی ملی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے عظیم الشان تقریب میں فقید المثال " پرائیڈ آف دکن ایوارڈ" پیش کیا گیا ۔ چیئرمین حیدرآباد دکن کنکشن وحید لطیف کی نگرانی و صدارت میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ صدر محمد عبدالحلیم نے مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ احمد الدین اویسی کی مملکت میں موجودگی حیدرآبادیوں کیلئے باعث عز و شرف ہے ۔ موصوف ہندوستانیوں خاص کر حیدرآبادیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت سرگرداں رہتے ہیں ۔ وہ حیدرآبادیوں کا وقار ہیں ۔ عتیق الرحمن ، ایونٹ منیجر محمد عبدالصیر ، محمد عبدالرشید ، حسیب الحسن ، مجیب سلطان ، خواجہ محمود ، محمد انیس الدین ، منصور خان ، عروج خان ، میر امجد علی ، حنیف محمد ، حشمت خان اور محمد یونس خان نے شبانہ روز محنت کرکے اس ایوارڈ تقریب کو کامیاب بنایا ۔ مہمانوں میں انٹرنیشنل انڈین اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر سید حمید ، حافظ و قاری سید لطف اللہ حسین اور دیگر انڈین کمیونٹی کے سربراہان موجود تھے ۔ تقریب میں ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔ اس تقریب میں انڈین اسکول کے ذہین طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ حفاظ اور کھیل کے میدان میں مہارت رکھنے والے بچوں کو بھی ایوارڈز دیئے گئے ۔ پرل آف کا ایوارڈ مسز عائشہ تحزین کو دیا گیا جبکہ اسٹار آف دکن کا ایوارڈ محمد ناگور میراں کو دیا گیا ۔