انیق احمد کے اعزاز میں عشائیہ
جدہ .... معروف صحافی و اینکر پرسن انیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں بالخصوص کراچی میں حالات بتدریج بہتر ہوئے ہیں۔ پی ایس پی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ 2018ءکے انتخابات میں وہ بہتر پوزیشن میں آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بڑے اقتصادی بحرانوں کے چیلنجز ہیں مگر سیاسی طور پرکسی بڑے بحران کا امکان نہیں۔ وہ عمرے اور مدینہ منورہ کی زیارت کے بعد جدہ میں صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں مزید کہا کہ رمضان المبارک کے احترام میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے ہم سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔