Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے حرمین شریفین میں قرآن پاک کے 3لاکھ نسخے فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا

18مئی 2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارات کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں

    ٭  عبدالرحمان آل خلیفہ کی وفات پر شاہ بحرین سے سعودی قیادت کا اظہار تعزیت۔
    ٭  رمضان کی آمد پر مسلم ممالک کے قائدین کو سعودی قیادت نے مبارکباد پیش کی۔
    ٭  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ کے قصر السلام میں شاہی خاندان کے افراد ، علماء ، وزراء ، فوجی قائدین اور عوام کے جم غفیر کی ملاقات، رمضان کی آمد پر مبارکباد کا تبادلہ۔
    ٭  نیشنل کمرشل بینک نے غیر منقولہ جائدادوں کی فنڈنگ کے معاہدوں کے موثر ہونے کا دعویٰ ثابت کردیا۔
    ٭  عرب وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کے قتل عام پر بین الاقوامی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
    ٭  فرانسیسی کمپنی ٹوٹل ایرانی گیس منصوبے سے دستبرداری کی تیاری کرنے لگی۔
    ٭ خارجی لائسنس کے بدلے سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی خواہشمندسعودی اور غیر ملکی خواتین کو اندراج کی ہدایت۔
    ٭  عدالتوں سے باہر مصالحتی عمل کے ذریعے 929ملین ریال حقداروں کو واپس مل گئے۔
    ٭  شہزادہ سلطان بن سلمان نے سیاحتی بورڈ اور ماسکیٹ کا افتتاح کردیا۔
    ٭  تراویح کے دوران مسجد نبوی شریف میں رسول اللہ اور صاحبین رضی اللہ عنہما کی خدمت میں صلاۃ وسلام پیش کرنے کی سہولت مہیا۔

مزید پڑھیں:- - - -مسجد الحرام میں سہولتیں

شیئر: