Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ بین الاقوامی امن مشن بھیجنے کی تجویز پر سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا

نیویارک .... اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ بین الاقوامی امن مشن بھیجنے کی تجویز پر بحث کیلئے پیر کو اجلاس کریگی۔ کویت نے تجویز دی ہے کہ اقوام متحدہ ، مقبوضہ علاقوں کے فلسطینی باشندوں کو عالمی تحفظ مشن فراہم کرے۔اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بیجا استعمال کی مذمت کرے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 30دن کے اندر فلسطینی شہریوں کے تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانے کے طور طریقوں پر مشتمل رپورٹ پیش کرے۔کویت کا یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بے قصور فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے جابرانہ تصرفات اور ظالمانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنا یہ مطالبہ دہرایا تھا کہ غزہ کے واقعات پر بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔واضح رہے کہ کویت یکم جنوری 2018ءسے 2برس کے لئے سلامتی کونسل کے عارضی ارکان میں شامل ہے۔کویت کی تجویز کی منظوری کیلئے حمایت میں 9ووٹ آنا ضروری ہیں۔ اگر دائمی رکن ممالک میں سے کسی ایک نے اسے ویٹو نہ کیا تو تجویز منظور ہوجائیگی۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین میں سے کوئی ایک ویٹو کرسکتا ہے۔ انہیں اس کے استحقاق حاصل ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکی مشن نے اس درخواست پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سفارتکارو ںکا کہنا ہے کہ اگر کویت نے مذکورہ تجویز ووٹنگ کیلئے پیش کی تو امریکہ اسے منظو رنہیں ہونے دیگا اور اس کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کریگا۔
 

شیئر: