Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی معمر ترین خاتون آئندہ ماہ 129ویں سالگرہ منائیں گی

ماسکو..... شیشان کی ایک معمر خاتون جو چند دنوں میں اپنی 129ویں سالگرہ منانے والی ہیں کہا ہے کہ اتنی طویل عمر ایک سزا ہے۔ شیشان کی رہنے والی کوکو نے کہا کہ پوری زندگی میں کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں تھا جسے میں خوشگوار کہہ سکوں۔ مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ میں اتنا عرصہ کیسے زندہ رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ میں گوشت نہیں کھاتی لیکن دودھ پیتی ہوں اور یہ سب کچھ اللہ کا کرم ہے کہ اب میں اگلے ماہ 129سال کی ہوجاﺅنگی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب روس میں انقلاب آیا تھا تو میری عمر 27سال تھی۔ جب دوسری عالمی جنگ بند ہوئی تو میں 55 سال کی تھی۔ جب سوویت یونین کئی ملکوں میں تقسیم ہوا تو میری عمر 102سال تھی۔ اس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اب میں کتنے عرصہ جی پاﺅں گی۔

                            

شیئر: