Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیسٹر شائر میں 2روزہ پریکٹس میچ ، محمد عامر ان فٹ

لیسٹر:پاکستان کرکٹ ٹیم اور لیسٹر شائر کے درمیان 2روزہ میچ آج شروع ہو رہا ہے ۔ مہمان ٹیم نے گزشتہ روز میچ کی تیاری کے لئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جس کے دوران کھلاڑیوں نے میچ پریکٹس کے علاوہ فٹنس اور فیلڈنگ پر توجہ دی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا جس کے دوران ان کی ان خامیوں اور خوبیوں کو اجاگر کیا گیا جو ڈبلن میں آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے دوران دیکھنے میں آئیں۔ لیسٹر پہنچنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایک روزمکمل آرام کیا تھا ۔ ٹیم کے لئے تشویشناک خبر فاسٹ بولر محمد عامر کی فٹنس بھی ہے جو گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے۔ بتایا گیا ہے وہ دائیں گھٹنے میں اب تک تکلیف محسوس کر رہے ہیں اور علاج جاری ہے۔ ٹیم انتظامیہ نے محمد عامر کی فٹنس پر شکوک کی وجہ سے متبادل بولرکے نام پرغور شروع ہوگیا۔ محمد عامر ڈبلن ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے۔ ٹیم انتظامیہ اہم ترین بولرکے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں، اگر مسائل میں اضافے کا خدشہ ہوا تو انہیں میدان میں نہیں اتارا جائے گا۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ریزروز میں موجود وہاب ریاض، میر حمزہ اور وقاص مقصود کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا ہے ، سلیکشن کمیٹی بھی محمد عامر کی فٹنس کے معاملے پر ٹیم انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

شیئر: