Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹو 1 ایس اسمارٹ فون لانچ‎

موٹورولا کمپنی کی جانب سے موٹو 1 ایس اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 5 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ کنیکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فور جی ، بلیوٹوتھ اور وائی فائی سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 1499 یان ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: