Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلاوڈ کمپیوٹنگ

            مائیکرو سافٹ دنیا بھر میں تنظیموں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے اپنی کوششوں کا حصہ ہونے کے ناتے اقتصادی خوشحالی کے حصول کےلئے ڈیجیٹل تبدیلیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کے ذریعے کمپنی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے مائیکرو سافٹ کو یقین ہے کہ کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کے ساتھ فعال تنظیمیں دنیا بھر میں نئے کاروباروں پر غالب اور جدت کی حامل ہوں گی۔مائیکرو سافٹ کی نوجوان نسل تک ٹیکنالوجی کی رسائی کو ممکن بنانے کےلئے حکومتوں، کاروباروں اور افراد کےساتھ طویل تاریخ ہے۔ ان مقاصد کے علاوہ ایزور کے استعمال کیلئے مائیکرو سافٹ کا وژن آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو پیش کرتے ہوئے کمپنیوں کی معاونت کرنا ہے تاکہ دنیا بھر میں کلاﺅڈ فیولڈ اے آئی بیسڈ سلوشنز تیار کئے جا سکیں۔
             پاکستان بھر میں مائیکرو سافٹ نے ڈیجیٹل تبدیلیوں میں معاونت کےلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ مائیکرو سافٹ پاکستان کے ساتھ مستقبل کےلئے کلاﺅڈ کی تیاری کیلئے اختیار کی گئی حکمت عملی کیلئے ثابت قدم ہے۔ ان اقدامات کے ساتھ مائیکرو سافٹ نے پاکستان سافٹ ویئر ہاﺅسز ایسوسی ایشن( P@SHA)کے ساتھ شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو مخصوص کورسز” ایزور سرٹیفیکیٹس“ کے ساتھ کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کی ایک نئی دنیا متعارف کرائیں گے۔ شرکاءخصوصی طور پر تیار کئے گئے ان کورسز کی مدد سے ماہرین کے ساتھ منسلک ہو سکیں گے اور کلاﺅڈ کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے ساتھ ملاقات کر سکیں گے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے پیش کئے جانے والے کورسز میں مائیکرو سافٹ ایزور ورچوئل مشینز، مائیگریٹنگ ورک لوڈز ٹو ایزور، ڈیٹا سائنس اسنیشل، ڈیولپرز کےلئےDevOps،Getting started اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس شامل ہیں۔ مائیکرو سافٹ پاکستان کے جنرل منیجر عابد زیدی کا کہناہے کہ مائیکرو سافٹ کا وژن ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں اور شخصیات کو بااختیار اور قابل بنانا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
                                             

 

شیئر: