ویوو ایکس 21 ورلڈکپ ایڈیشن پیش
فیفا اور ویوو کے باہمی اشتراک سے ویوو ایکس 21 کا ورلڈکپ ایڈیشن پیش کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کمپنی نے ویوو ایکس 20 کا ورلڈکپ ایڈیشن بھی متعارف کرایا تھا اور کمپنی ویوو ایکس 21 یو ڈی کا خصوصی ایڈیشن پیش کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ ایکس 21 ورلڈکپ ایڈیشن کو ورلڈکپ کے میزبان ملک روس کے جھنڈے کے رنگوں یعنی سرخ اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے ۔فون کی پشت پر فینسی پیٹرن دیا گیا ہے جس میں ورلڈکپ کا لوگو بھی شامل ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.28 انچ ایمولڈ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل اور 5میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کے فرنٹ پر شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی قیمت 572 ڈالر ہے اور کمپنی اسے ورلڈکپ میں شریک کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو گفٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔