Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو پرساد یادو کو مکمل آرام کا مشورہ

نئی دہلی.... راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے سربراہ و بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کی طبیعت اچانک خراب ہوجانے کے باعث پٹنہ کے آئی جی آئی ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور دوائیں دے کر گھر واپس بھیج دیا گیا۔ لالو یادو کی شوگر اچانک بڑھ گئی تھی اور ان کے سینے میں درد بھی اٹھا تھا۔ان کے معالج ڈاکٹر اے کے سنہا کے مطابق اب یادو کی حالت قدرے بہتر ہے اور انہیں مکمل آرام کرنے کہا گیا ہے۔
 
 
 

شیئر: