انسٹاگرام کی فیڈ پوسٹ کو اسٹوریز میں شئیر کرنا ممکن
انسٹا گرام کی جانب سے دوسروں کی پوسٹ کو اپنی اسٹوری بنانے کے لئے نیا آپشن پیش کردیا گیا ہے۔صارفین کسی بھی پوسٹ کے نیچے موجود شئیر بٹن کو ٹیپ کر کے اس پوسٹ کو اپنی سٹوری میں ایڈ کر سکتے ہیں۔تصویر کو اپنے اسٹوری بنانے سے پہلے اس میں اپنی مرضی کے مطابق ایڈیٹنگ بھی کی جاسکتی ہے۔صارفین کے جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کو اسٹوری میں شیئر کرنے کے لئے فیچر کا لمبے عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ فیچر کو انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔