Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسوس زین فون لائیو ایل 1 اسمارٹ فون متعارف‎

اسوس کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون زین فون لائیو ایل 1 متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی نے رواں ماہ کے اوائل میں اسی فون کا اینڈرائیڈ گو ورژن بھی پیش کیا تھا۔ اسمارٹ فون میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور کواڈ کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر لیا گیا ہے۔ فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لئے 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے ۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، مائیکرو یو ایس بی اور او ٹی جی سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کو کالے ، سنہرے ، گلابی اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے ۔ 2 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 6700 ہندوستانی روپے جبکہ 3 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 8150 ہندوستانی روپے ہے۔اسمارٹ فون کی فروخت 21 مئی سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: